متعدد مجرمانہ معاملات میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل (آر
جے ڈی) کے زورآور لیڈر و سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شهاب الدين کی صحافی
راجدیو رنجن قتل معاملے میں آج بہار میں مظفر پور کے مرکزی تفتیشی بیورو
(سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت میں پیشی ہوئی۔
سی بی آئی کی خصوصی جج محترمہ انوپما کماری کی عدالت میں یہاں سابق ممبر
پارلیمنٹ محمد شهاب الدين کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیشی
ہوئی۔پیشی کے دوران سابق
ممبرپارلیمنٹ سے ان کا نام، عمر، والد کا نام اور
پتہ پوچھا گیا۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت کی تاریخ 9 جون طے کی گئی ہے۔
سابق ممبر پارلیمنٹ کو اس معاملے میں دسواں ملزم بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندی روزنامہ کے سیوان کے صحافی راجدیو رنجن جب اپنے دفتر
سے 13 مئی 2016 کو گھر واپس آ رہے تھے اسی دوران شہر کے ریلوے ڈھالہ کے
قریب مجرموں گولی مار کر ان کاقتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں سابق ایم پی
کے قریبی لڈن میاں سمیت چھ ملزم جیل میں بند ہیں۔